وفاقی ادارہ شماریات نے ملک کے مختلف شہروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت بڑے شہروں میں کھانے پینےکی چیزیں سب سے زیادہ مہنگی ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں 20 کلو آٹےکے تھیلےکی قیمت سب سے زیادہ ریکارڈ ہوئی، کراچی اور حیدرآباد کے شہری 20 کلو آٹے کا تھیلا 1940 روپے تک خرید رہے ہیں۔
اس کے علاوہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت سکھر میں 1700،لاڑکانہ میں 1800اور کوئٹہ اور خضدار میں 20 کلو آٹےکا تھیلا 1800 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ڈھائی کلوگھی کے ڈبے کی سب سے زیادہ قیمت لاڑکانہ، حیدرآباد اور کراچی میں ریکارڈ ہوئی۔
ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ لاڑکانہ میں 1485، کراچی اور حیدرآباد میں 1480 روپے کا ہے، ملتان اور سیالکوٹ میں بھی ڈھائی کلو گھی کے ڈبے کی قیمت 1480 تک ہے۔
فیصل آباد اور بنوں میں آلو کی قیمت زیادہ سے زیادہ 100 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں ٹماٹر کی قیمتیں 100 روپےکلو سے تجاوز کرگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اورکراچی میں پیاز 100 روپےکلو سے زائد مل رہی ہے۔
دوسری جانب حیدرآباد میں گزشتہ ہفتے سے دال کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا، دال مونگ 180 سے بڑھ کر 240 کی ہوگئی جبکہ دال مسور کی قیمت 320 سے بڑھ کر 340 فی کلو ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
