Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوزوکی نے گاڑی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

Now Reading:

سوزوکی نے گاڑی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث ملک میں بڑھتی مہنگائی  کے زیر اثر گاڑیاں بھی مہنگی ہونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ہونڈا اور ٹویوٹا کے بعد سوزوکی نے  بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔

ٹویوٹا اور ہنڈا کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سوزوکی نے بھی پاکستان میں اپنی گاڑیاں مہنگی کر دی ہیں۔

آلٹو وی ایکس 14 لاکھ 75 ہزار سے بڑھ کر 17 لاکھ 89 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 17 لاکھ 33 ہزار روپے سے بڑھ کر  20 لاکھ 79 ہزار ہو گئی ہے ۔

آلٹو اے جی ایس 19 لاکھ 51 ہزار روپے سے بڑھ کر 23 لاکھ 39 ہزار  روپےکی ہو گئی ہے۔

Advertisement

سوزوکی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں شامل ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت پانچ لاکھ روپے اضافے سے 21 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 26 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت تقریباً پانچ لاکھ روپے اضافے سے 20 لاکھ 84 ہزار  روپے سے بڑھ کر 25 لاکھ 49 ہزار  روپےہو گئی ہے۔

ویگن آر اے جی ایس 23 لاکھ 99 روپے سے بڑھ کر 29 لاکھ 49 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ  کلٹس وی ایکس آر 28 لاکھ 89 ہزار، کلٹس وی ایکس ایل 31 لاکھ 59 ہزار اور کلٹس اے جی ایس 33 لاکھ 79 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت تقریباً چھ لاکھ روپے اضافے سے 29 لاکھ 98 ہزار  روپے سے بڑھ کر 35 لاکھ 99 ہزار  روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سوئفٹ جی ایل ایم ٹی  کی نئی قیمت 33 لاکھ 49 ہزار   اور سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی نئی قیمت 39 لاکھ 59 ہزار ہو گئی ہے ۔

Advertisement

دیگر گاڑیوں  میں راوی، بولان وین اور بولان کارگو کی نئی قیمتیں بالترتیب 14 لاکھ 99 ہزار، 15 لاکھ 79 ہزار اور 13 لاکھ 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹویوٹا اور ہونڈا کی جانب سے بھی گاڑی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر