
آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی فراہمی پر آمادگی ظاہر کردی۔
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیٹر آف انٹینٹ پر آمادگی ظاہر کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیٹر آف انٹینٹ پر اتفاق کے بعد اب صرف بورڈ کی منظوری ہوگی اور پاکستان کی جانب سے خط پر دستخط کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف نے لیٹر آف انٹینٹ گزشتہ ماہ پاکستان کو ارسال کیا تھا۔بورڈ کی منظوری اگست کے اواخر میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.18 ارب ڈالر زکی رقم ملے گی۔
دوسری جانب ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ پرتعیش درآمدی اشیاء، تمباکو اور ٹیکسٹائل کے شعبے پر مزید ٹیکسز عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے سیکٹرز پر آرڈیننس کے ذریعے ٹیکسز عائد کیے جا سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل ہی آرڈیننس جاری ہونے کا امکان ہے۔
ایف بی آر ان لینڈ ریونیو پالیسی ونگ منی بل کے خدوخال پر کام کر رہا ہے۔تاجروں کے بلوں سے فکسڈ ٹیکس ختم ہونے کے باعث ٹیکس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News