Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی فراہمی پر آمادگی ظاہر کردی

Now Reading:

آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی فراہمی پر آمادگی ظاہر کردی

آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی فراہمی پر آمادگی ظاہر کردی۔

ذرائع کے مطابق  عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)  نے پاکستان کے  لیٹر آف انٹینٹ پر آمادگی ظاہر کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  لیٹر آف انٹینٹ پر اتفاق کے بعد اب صرف بورڈ کی منظوری ہوگی اور  پاکستان کی جانب سے خط پر دستخط کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف نے لیٹر آف انٹینٹ گزشتہ ماہ پاکستان کو ارسال کیا تھا۔بورڈ کی منظوری اگست کے اواخر میں  ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.18 ارب ڈالر زکی رقم ملے گی۔

Advertisement

دوسری جانب ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ  پرتعیش درآمدی اشیاء، تمباکو اور ٹیکسٹائل کے شعبے پر مزید ٹیکسز عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

ایف بی آر  ذرائع  کا کہنا ہے کہ بڑے سیکٹرز پر آرڈیننس کے ذریعے ٹیکسز عائد کیے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل ہی آرڈیننس جاری ہونے کا امکان ہے۔

ایف بی آر ان لینڈ ریونیو پالیسی ونگ منی بل کے خدوخال پر کام کر رہا ہے۔تاجروں کے بلوں سے فکسڈ ٹیکس ختم ہونے کے باعث ٹیکس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر