
لاہور، ملتان، فیصل آباد اور بہاولپور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں ٹرانسپورٹرز نے ازخود عاشورہ کی وجہ سے ہڑتال موخر کردی ہے۔
ترجمان ٹرانسپوٹرز کا کہنا تھا کہ اتنی بے حس وفاقی حکومت زندگی میں کبھی نہیں ملی، ٹیکسوں کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے، وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ پنجاب سمیت دیگر صوبے ٹرانسپورٹ نہ چلائیں۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پولیس یا انتظامیہ کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، 14 محرم کو دوبارہ ہڑتال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: ٹرانسپورٹرز کا آج موٹر ویز اور قومی شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک بس مالک 3 لاکھ روپے سالانہ صرف ٹیکس ادا کر رہا ہے، 8 ہزار فی سیٹ انکم ٹیکس نہیں دے سکتے، 42 سیٹربس کو 3 لاکھ 36 ہزار روپے انکم ٹیکس عائد کر دیا گیا، ٹوکن ٹیکس، ٹول ٹیکس اور لاری اڈہ جیسے ٹیکسز ٹرانسپورٹرز پر بوجھ ہے۔
واضح رہے کہ ٹرانسپوٹرز نے انکم ٹیکس ، ٹوکن ٹیکس ، ٹول ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز میں اضافے کے خلاف ہڑتال کی ہے۔
اس حوالے سے پبلک ٹرانسپوٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک سیٹ میں تین سو روپے سے بڑھا کر چار ہزار اور آٹھ ہزار روپے ٹیکس عائد کر دیا گیا۔
ٹرانسپوٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے، پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنایا جائے، پنجاب میں روٹ کے نظام کو دیگر صوبوں کی طرح رائج کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News