
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 11 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 226 روپے 15 پیسے سے کم ہوکر 224 روپے 04 پیسے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/vcFYreg8oI pic.twitter.com/0Z0D5belQY
Advertisement— SBP (@StateBank_Pak) August 5, 2022
آج انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 94 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 65 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ 6 دنوں کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر 15 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 27 روپے سستا ہوچکا ہے ۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم نے اپنی امپورٹ کو کم کیا ہے جب کہ عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈز ملنے کی توقع پر ڈالر گرا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے امریکی حکام سے رابطے کے بعد امید ہے کہ آئی ایم ایف کی قسط جلد جاری ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ ڈالر کی قدر مصنوعی انداز میں بڑھائی گئی تھی،ڈالر کی اصل ویلیو 180روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز اور بینکوں کے فارن ایکسچینج آپریشنز کی نگرانی سخت کردی اور مرکزی بینک نے ضوابط کی خلاف ورزی پر2 ایکسچینج کمپنیز کی4 برانچوں کے آپریشن معطل کردیئے جبکہ ڈالرکی قیمت خریداور فروخت میں زیادہ فرق کا بھی نوٹس لیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News