
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 14 جنوری کے بعد سب سے کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں ایندھن کی طلب میں کمی کے خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
رپورٹس کے مطابق دنیا کے اہم مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود اور امریکی ڈالر میں اضافے کی وجہ سے دیگر ممالک کے صارفین کی خام تیل خریدنے کی صلاحیت محدود ہونے سے عالمی سطح پر کساد بازاری کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نومبر کے لیے برینٹ خام تیل 1.35 ڈالر یا 1.57 فیصد کم ہوکر 84.80 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے جس سے معاہدے میں 84.51 ڈالر تک کمی ہوئی ہے جو 14 جنوری کے بعد سب سے کم ترین سطح ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو آئی تھی، برینٹ خام تیل 4 ڈالر 31 سینٹ کمی کے ساتھ 86.15 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا تھا۔
ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 4 ڈالر 75 سینٹ کمی کے بعد 78.74 ڈالر پر آگئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News