فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کل یعنی 30 ستمبر ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیکس جمع کروانے کے اہل افراد کل تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروا دیں۔
ٹیکس کے لیے کون کون لوگ اہل ہیں اس تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔
اگر آپ ایک ہزار سی سی سے بڑی گاڑی یا فلیٹ کے مالک ہیں، آپ کی سالانہ تنخواہ 6 لاکھ سے زائد یا کاروباری آمدن 4 لاکھ سے زائد ہے تو آپ کے لیے انکم ٹیکس گوشوارہ لازمی ہے۔
اس کے علاوہ سالانہ پانچ لاکھ سے زائد بل ادا کرنے والے بجلی کے صنعتی یا کمرشل صارفین ، کاروباری ، صنعتی یا تاجر تنظیموں یا کسی پروفیشنل باڈی کے ممبر ہیں ، بیرون ملک اثاثے یا ذرائع آمدن رکھنے والے پاکستانی، 31 دسمبر سے پہلے فنانشل کلوسنگ کرنے والی کمپنی یا فلاحی ادارہ ہیں تو آپ کے لیے بھی انکم ٹیکس گوشوارہ لازمی ہے۔
The deadline for filing of Income Tax Returns for TY 2021-22 is already fast approaching. Time to perform this important national duty is now. #FBR #Paytaxes #Pakistan pic.twitter.com/6DgrfwcGO5
— FBR (@FBRSpokesperson) September 29, 2022
واضح رہے کہ آخری تاریخ کے بعد ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی صورت میں یومیہ ایک ہزار روپے جرمانہ اور قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
File your income tax returns before due date & contribute to the country's growth and prosperity.
Last date to file income tax returns for individuals & association of persons is September 30, 2022.#FBR #TaxReturnFiling #TaxReturn2022 #FederalBoardofRevenue #Pakistan pic.twitter.com/jkXFPo1V3n— FBR (@FBRSpokesperson) September 12, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
