Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیشرفت

Now Reading:

پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیشرفت

پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری  کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق 4  چینی کمپنیوں نے پاکستان اسٹیل ملز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ چاروں کمپنیوں نے نجکاری کے عمل میں پری کوالیفائی کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز میں سرمایہ کاری  کے لیے ایک ارب ڈالر سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی آفر موصول ہوئی ہے۔

ذرائع نجکاری کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ  کمپنیوں کے نمائندوں کو اسٹیل ملز کا دورہ بھی کرایا گیا ہے۔ چین کی باؤ اسٹیل ملز نے اسٹیل ملز کے حصص خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر 2021 میں نجکاری کمیشن نے 2 برسوں کے دوران پاکستان اسٹیل ملز سمیت وفاق کے تحت چلنے والے 10 اہم اداروں اور عمارتوں کی نجکاری کا ہدف مقرر کیا تھا۔

Advertisement

وفاقی حکومت نے رواں برس اداروں اور املاک کی فروخت کے ذریعے 252 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر