ڈالر کے مقابلے میں روپیہ رلتا رہا، نجی بینک موقع سمجھ کر فائدہ اٹھاتے رہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کے دوران نجی بینکوں کی جانب سے 56 ارب روپے کا منافع کمائے جانے کا انکشاف ہے۔
ڈالر کی قیمت میں اضافے پر اسٹیٹ بینک نے وزارت خزانہ کے حکم پر نجی بینکوں سے تحقیقات کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکوں نے ایل سیز کھولنے کے لیے انٹربینک ریٹ سے اضافی رقم وصول کی۔ بینکوں کی جانب سے ایل سیز کھولنے کے لیے 10 روپے سے زائد وصول کیے گئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے 8 نجی بینکوں کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی نجی بینکوں سے تحقیقاتی رپورٹ جلد مکمل ہو جائے گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ وزیر خزانہ اسحاق ڈا کو پیش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
