صوبہ کے پی کے اور پنجاب میں سردیوں میں عوام کو پائپ لائن میں گیس نہیں ملے گی ،سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے متبال کے لیے ایل پی جی سلنڈر سروس شروع کردی۔ سرکاری نرخوں پر صارفین کو گھریلو اور صنعتی سلنڈر فراہم کیے جائیں گے۔
بول نیوز اسلام آباد کے کانٹینٹ سیل کے مطابق سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا حل سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے نکال لیا۔ سلنڈر مافیا سے صارفین کو بچانے کے لیے خود ہی صارفین کو سلنڈر دینے کی سروس شروع کردی ۔
اوگرا کی قیمت پر صارفین کو سلنڈر فراہم کیاجائے گا، خالی ہونے پر دوبارہ کمپنی دوسرا سلنڈر فراہم کرکے خالی سلنڈر لے جائے گی۔
گھریلوسلنڈر کی قیمت 2600 کے قریب ہوگی، گھریلو سلنڈر کی سیکیورٹی فیس 7 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ سلنڈر صارف کو گھر پر فراہم کیا جائے گا۔
گھریلو یا کمرشل سلنڈر لینے والے صارفین کو ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہونا پڑے گا اس کے ساتھ واٹس ایپ نمبر 03337641199 پر میسج کرکے بھی یہ سہولت لی جاسکتی ہے ۔
سوئی ناردرن گیس پائپ لائن نے تمام بڑے شہروں میں اس سروس کاآغاز کردیا ہے۔ اسلام آباد ، پشاور،لاہور ،گوجرنوالا،فیصل آباد،شیخوپورا اور دیگر بڑے شہروں میں یہ سہولت دستیاب ہے ۔
اوگرا نے اکتوبر کے لیے 11 کلو سلنڈر کے لیے قیمت 2375 روپے مقرر کی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News