
شرح سود میں اضافے یا کمی کے حوالے سے مانیٹری پالیسی کا اعلان 10 اکتوبر کو ہوگا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کا اعلان 10 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
مانیٹری پالیسی کا اعلان مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسی روز اسٹیٹ بینک پریس ریلیز کے ذریعے کیا جائے گا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو 15 فیصد پر برقرار رکھ سکتا ہے۔ اس وقت موجودہ شرح سود 15 فیصد کی سطح پر ہے۔
اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان اگست میں کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News