
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری
اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول و ڈیزل کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی، عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے 15 جنوری تک قیمتیں برقرار رہیں گی جب کہ پیٹرول 214 روپے 80 پیسے جب کہ ڈیزل 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گا۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے 76 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ تجویز کے باوجود مٹی کے تیل کی قیمت 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 169 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News