
بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا
سرد موسم کے باوجود ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 3 سو 21 میگاواٹ ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 179 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی طلب 13 ہزار 500 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین کیلئے بڑی خبر، 10 ارب روپے سے زائد کا ریلیف مل گیا
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار سے پانچ سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار پانچ ہزار 5 سو 55 میگاواٹ ہے جبکہ شمسی توانائی سے 32 میگاواٹ اور بگاس سے 42 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ۔
مزید پڑھیں: کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر سامنے آگئی
ذرائع پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ نیوکلیئر پاور پلانٹس 2 ہزار 50 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
ذرائع پاور ڈویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں چار گھنٹے سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ کہیں بھی نہیں ہورہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News