
اتحادی حکومت دعوؤں کے باوجود برآمدات بڑھانے میں ناکام ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات پاکستان نے ملک کے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں کمی واقع ہوئی ۔ نومبر میں سالانہ بنیاد پر برآمدات 18.34 فیصد کم ہوئیں ۔
نومبر میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 0.63 فیصد کمی واقع ہوئی ۔
جولائی تا نومبر برآمدات میں 3.48 فیصد کمی ہوئی ۔ نومبر میں برآمدات 2 ارب 36 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں ۔
جولائی تا نومبر برآمدات 11 ارب 93 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں ۔گزشتہ برس اسی عرصے میں برآمدات کا حجم 12 ارب 36 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News