عالمی بینک کی پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالرز سے زائد فنانسنگ کی منظوری
عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالرز سے زائد فنانسنگ کی منظوری دے دی۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لیے ایک ارب 69 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی فنانسنگ کی منظوری دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: عالمی بینک نے متوسط اور کم آمدنی والی معیشتوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خرچ کی جائے گی۔ رقم صوبہ سندھ میں پانچ منصوبوں کے لیے منظور کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سیلاب زردگان کے لئے عالمی بینک کا 2 ارب ڈالر امداد کا اعلان
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تین منصوبے متاثرین کی بحالی، مکانات کی تعمیر اور زراعت کے شعبے کے ہیں جبکہ دیگر دو منصوبے ماؤں اور بچوں کی صحت کے شعبے میں معاونت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
