Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو توانائی کے شعبے میں 155 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، اے ڈی بی

Now Reading:

پاکستان کو توانائی کے شعبے میں 155 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، اے ڈی بی
اے ڈی بی

پاکستان کو توانائی کے شعبے میں 155 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، اے ڈی بی

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں 155 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے سینٹرل ایشیا ریجن اکنامک کوآپریشن انرجی آؤٹ لُک رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان کو توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے جیسے شدید مسائل کا سامنا ہے۔پاکستان کو توانائی کے شعبے میں ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹریبیوشن کے مسائل ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت

رپورٹ میں کہا گیا کہ  پاکستان میں توانائی کا شعبہ ایکسپلوریشن نہ ہونے کے باعث درآمدی فیول پر منحصر ہے۔پاکستان میں 3.0 ٹیرا واٹ بجلی متبادل انرجی کے ذرائع سے پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ  2015 سے پاکستان میں متبادل انرجی کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہو رہی ہے۔ پالیسی کے فقدان  کے باعث پاکستان میں ایکسپلوریشن میں سرمایہ میں فقدان ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی شمسی توانائی کے منصوبوں کو تیز کرنے کی ہدایت

ایشیائی ترقیاتی بینک  کی رپورٹ  میں مزید کہا گیا کہ 2019 میں پاکستان میں مقامی آئل کی پیداوار 40 لاکھ ٹن تھی۔پاکستان میں سالانہ گیس کے ذخائر میں بتدریج کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ توانائی شعبے کی ضروریات پوری کرنے  کے لیے پاکستان سالانہ 15 لاکھ ٹن کوئلہ درآمد کر رہا ہے۔ پاکستان میں تقریباً 3 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر برقرار
پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائر: سرمایہ کاری، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر