ڈالر کی کمی، سالانہ 30 ہزار ڈالر سے زائد بیرون ملک لے جانے پر پابندی
اسلام آباد: ایف بی آر نے ملک میں ڈالر کی کمی کے باعث سالانہ 30 ہزار ڈالر سے زائد بیرون ملک لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈالر کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف بی آر نے سالانہ 30 ہزار ڈالر سے زائد بیرون ملک لے جانے پر پابندی لگادی ہے جب کہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایف بی آر کا نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ افغانستان جانے والوں کو سالانہ 30 ہزار ڈالر کی بھی اجازت نہیں ہوگی، بیرون ملک وزٹ کے دوران زیادہ سے زیادہ 5 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد سالانہ 30 ہزار ڈالر اور بیرون ملک وزٹ پر 5 ہزار ڈالر لے جاسکتے ہیں۔
18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد بیرون ملک وزٹ پر 5 ہزار ڈالر تک لے جاسکتے ہیں جب کہ یہ افراد بیرون ملک وزٹ کے لیے 2 ہزار ڈالر لے جاسکتے ہیں۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 18 سال یا اس سے کم عمر کے افراد کے لیے سالانہ 15 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی۔
افغانستان جانے والے افراد ایک وزٹ پر 1 ہزار ڈالر لے جاسکتے ہیں جب کہ افغانستان جانے والے افراد سالانہ 6 ہزار ڈالر سے زائد نہیں لے جاسکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیرون ملک جانے والے افراد کو سونا، جیولری یا قیمتی دھات سے متعلق ڈیکلریشن دینا ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کو 10 ہزار ڈالر یا زائد لانے پر بھی ڈیکلریشن دینا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
