ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس کو نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا بازی اور پی آئی اے کے امور پر اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کے تین بڑے ایئر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کراچی، اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت آؤٹ سورس کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے ایئر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردیں ہیں۔
شہباز شریف
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے عمل میں شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے۔
وزارت ہوا بازی
وزارت ہوا بازی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ معمول کا منافع بخش عمل ہے۔
اجلاس میں بریفنگ
اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ پی آئی اے نے 2022 کے دوران 172 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا، یہ پی آئی اے کی تاریخ کا اب تک کا سب سے زیادہ ریونیو ہے۔
ابتدائی طور پر ملک کے دو بڑے ہوائی اڈوں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی اور اسلام آباد انٹرنیشنل کی آؤٹ سورسنگ کی جائے گی۔
آؤٹ سورسنگ سے حکومت کو منافع ملے گا، ایئرپورٹس پر مسافروں کو بین الاقوامی سطح کی سہولیات بھی میئسر آئیں گی۔
خصوصی کمیٹی تشکیل
آؤٹ سورسنگ کے عمل کی جلد تکمیل کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جب کہ کمیٹی کی سربراہی وزیر اعظم خود کریں گے۔
علاوہ ازیں کمیٹی میں وفاقی وزیر ہوا بازی، منصوبہ بندی اور قانون شامل ہوں گے جب کہ سیکرٹری ہوا بازی اور سیکرٹری منصوبہ بندی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
