Advertisement
Advertisement
Advertisement

55 لاکھ ڈالر کی سبزیاں پورٹ پر پھنس گئیں، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

Now Reading:

55 لاکھ ڈالر کی سبزیاں پورٹ پر پھنس گئیں، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

55 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ مالیت کی سبزیاں پورٹ پر پھنسنے  کے باعث قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  پورٹ پر لہسن ، پیاز  اور ادرک  کے کنٹینرز پھنسنے کے معاملے پر  وزارت تجارت نے سبزیوں کے ایکسپورٹرز سے رابطہ  کیا ہے۔

ایکسپورٹر  و امپورٹر وحید احمد کا کہنا ہے کہ  وزارت تجارت نے پورٹ پر پھنسے لہسن ، پیاز  اور ادرک کے کنٹینرز سے حوالے سے معلومات لی ہیں  اور اسٹیٹ بینک کے ذریعے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کروائی  ہے۔

گزشتہ روز کمرشل بینکوں نے ادرک ، لہسن  اور پیاز کے درآمدی  کنٹینرز کی فراہمی سے انکار کیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی کی بندرگاہ پر درآمدی پیاز، ادرک اور لہسن کے سیکڑوں کنٹینرز پھنسے  ہوئے ہیں۔ کمرشل بینک زرمبادلہ نہ ہونے کو جواز بناکر دستاویزات کلیئر نہیں  کر رہے ہیں۔

Advertisement

بندرگاہوں پر پیاز کے 250 ، لہسن کے 104  اور ادرک کے 63 کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں جن کی مجموعی مالیت 55 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

پیاز کی قیمت پہلے ہی 175 روپے کلو ہے ۔درآمدی پیاز ، لہسن  اور ادرک مارکیٹوں  تک نہ پہنچے تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائر: سرمایہ کاری، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر