اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی
پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ رکھنے والے افراد خبردار ہوجائیں، دو روز کے بعد پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ ناکارہ ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز کے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ نوٹ 31 دسمبر2022 تک تبدیل کرائے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا آپ کو معلوم ہے کہ کرنسی نوٹ کے اوپر یہ نمبر کیوں ہوتے ہیں؟ دلچسپ وجہ جانیے
اسٹیٹ بینک نے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز کے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی ہے۔
مرکزی بینک کاکہناہے کہ آخری تاریخ 31 دسمبر 2022 تک یہ نوٹ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر سے تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے خبردار کیا ہے کہ آخری تاریخ کے بعد یہ نوٹ ایس بی پی ، بی ایس سی کے کاؤنٹرز پر بھی تبدیل نہیں کرائے جاسکیں گے۔
مزید پڑھیں: جدید خصوصیات سے آراستہ نئے کرنسی نوٹ جاری کردئیے گئے
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر 2022 کے بعد ان پرانے ذیزائن کے بڑے کرنسی نوٹوں کی قدر ختم ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 23 دسمبر 2021 کے گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے ان بینک نوٹوں کے تبادلے کی تاریخ میں ایک سال کی توسیع کر دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
