Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے دیوالیہ ہونے کے خطرات 5 فیصد سے بڑھ کر 75 فیصد ہوگئے

Now Reading:

ملک کے دیوالیہ ہونے کے خطرات 5 فیصد سے بڑھ کر 75 فیصد ہوگئے
ملک کے دیوالیہ ہونے کے خطرات 5 فیصد سے بڑھ کر 75 فیصد ہوگئے

ملک کے دیوالیہ ہونے کے خطرات 5 فیصد سے بڑھ کر 75 فیصد ہوگئے

رجیم چینج آپریشن کے بعد ملک کے دیوالیہ ہونے کے خطرات 5 فیصد سے بڑھ کر 75 فیصد ہوگئے ہیں۔

رجیم چینج آپریشن کے بعد پاکستان کی صنعتی پیداوار اور سروسز سیکٹرمسلسل زوال پذید ہونے لگے ہیں جب کہ ملک کو موصول ہونے والے خطیر زرمبادلہ میں کمی ہونے لگی ہے۔

سروسزسیکٹر میں برآمدات گزشتہ چار سہہ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں ہیں، آٹو فنانسنگ میں بھی بڑی کمی ہوئی ہے اور گاڑیوں کی فروخت آدھی رہ گئی ہے۔

ملک کے دیوالیہ ہونے کے خطرات بھی مارچ 2022 کے 5 فیصد کے مقابلے میں حالیہ 75 فیصد کے خطرناک سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

رجیم چینج آپریشن ملک کی معیشت سے بڑا کھلواڑ ثابت ہوا اور پی ڈی ایم حکومت نے ٹیکنالوجی ایکسپورٹ کا بھٹہ بٹھادیا۔

Advertisement

مالی سال 2022 کے آغاز میں پاکستان، سروسز سیکٹر میں برآمدات کی 3 ارب ڈالر کی سطح کو چھورہا تھا۔

رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران پاکستان کی اس شعبے سے حاصل ہونے والی آمدنی 633 ملین ڈالر رہی جو گزشتہ چار سہ ماہیوں سے کم ہے۔

ادھر مسلسل چوتھے ماہ آٹو فنانسنگ میں کمی کا رجحان برقرار ہے، گزشتہ ماہ کے آخر میں 345 ارب روپے کی آٹو فنانسنگ کی گئی جو کہ گزشتہ برس اکتوبر کے مقابلے میں 0.1 فیصد کم ہے۔

گاڑیوں کی فروخت بھی جولائی تا اکتوبر کے دوران 39 ہزار 700 یونٹس تک گر گئی جو ایک سال قبل 74 ہزار 952 یونٹس تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر