
زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئے
زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری، ذخائر 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئے۔
بینکنگ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئے۔ پاکستان کے پاس صرف صرف 25 دن کی درآمدات کے زرمبادلہ کے ذخائر باقی رہ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی معیشت شدید بحران کا شکار
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جمعہ کو ایمرٹس این بی ڈی بینک کو 600 ملین ڈالرز جبکہ 420 ملین ڈالرز ڈی آئی بی کو ادائیگی کی ہے۔ ان ادائیگیوں کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالرز رہ گئے ہیں۔
جنوری 2023 کے پہلے ہفتے میں بیرون ملک کی جانب سے کوئی رقم فراہم نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ حکومت آئی تھی اس وقت اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 85 کروڑ ڈالرز تھے۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں اپریل 2022 سے اب تک 6 ارب 35 کروڑ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News