Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی کے اس دور میں ’پیسے اور وقت‘ بچانے کی کارآمد ٹپس جانئیے

Now Reading:

مہنگائی کے اس دور میں ’پیسے اور وقت‘ بچانے کی کارآمد ٹپس جانئیے
مہنگائی

مہنگائی کے اس دور میں ’پیسے اور وقت‘ بچانے کی کارآمد ٹپس جانئیے

 پیسے بچانا اور انہیں مستقبل کیلئے محفوظ کرنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے مگر مہنگائی کے دور میں کسی بھی شخص کے لئے یہ کام بہت مشکل ہے۔

 بظاہر بچت کرنا آسان لگتا ہے لیکن جب روز بہ روز بڑھتی مہنگائی میں اخراجات اور ادائیگی کا سامنا کر نا پڑے تو پیسے بچانے پر عمل کرنا دشوار بھی ہوجاتا ہے۔

آج ہم اس اسٹوری میں آپ کو مہنگائی کے اس دور میں ’پیسے اور وقت‘ بچانے کی کارآمد ٹپس دے رہے ہیں ۔

مہنگائی اور خرچے ۔۔۔۔ بچت کیسے کریں؟

ہفتہ وار بجٹ شیٹ

Advertisement

مہینے کا آغاز ہوتے ہی ہفتہ وار بجٹ شیٹ تیار ضرور کریں اور اس بات کو مدنظر رکھیں کہ صرف ضروری اشیاء ہی اس میں شامل کرنی ہیں اور لازمی طور پر اس شیٹ پر پابندی سے عمل کریں۔

خریداری سے قبل سوچیں

خریداری سے قبل سوچیں آپ نے بجٹ شیٹ تیار کرلی اور اس پر حساب کتاب لکھنا شروع کردیا لیکن اُس کے باوجود بھی بیشتر اوقات غیر ضروری اشیاء آپ کو اپنی طرف راغب کریں گی۔

مگر کوئی بھی چیز خریدنے سے پہلے ایک بار ضرور سوچیں کہ آیا اس کی آپ کو کتنی ضرورت ہے اور یہ آپ کے بنائے گئے بجٹ کو نقصان تو نہیں پینچا رہی؟

ایمرجنسی فنڈ

 ایمرجنسی فنڈ محفوظ کریں اگر آپ مشکل حالات و صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہلے سے ہی ایمرجنسی فنڈ کے لئے ہر ماہ اپنی تنخواہ کا کچھ حصہ محفوظ کرتے ہیں تو مشکل وقت میں یہ آپ کے کام بھی آسکتی ہے۔

Advertisement

تو یہ آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ کسی بھی ہنگامی صوتحال ہونے کے باوجود بھی آپ کے پاس محفوظ کی ہوئی رقم موجود ہوگی۔

 اخراجات لکھیں اور موازنہ کریں

یومیہ اور ہفتہ وار اخراجات ایک کاپی پر لکھیں تاکہ آپ کو اندازہ ہو کہ دن بھر میں یا پھر ہفتے میں آپ نے کتنی رقم خرچ کی اور ان میں سے کتنے پیسے غیر ضروری خرچ ہوئے۔

 یوٹیلیٹی بلز کم کریں

اپنے پیسوں کو بچانے کا ایک بہترین طریقہ کار یہ بھی ہے کہ آپ یوٹیلیٹی بلوں کے اخراجات کم کر دیں۔

Advertisement

ایسا بھی دیکھا گیا کہ اکثر لوگ اپنی بجلی کے آلات پر حد سے زیادہ پیسہ خرچ کرتے ہیں کوشش کریں کہ غیر ضروری یا جو بجلی کے آلات استعمال میں نہیں ہیں ان کو بند کر کے آپ اپنے پیسے بچا سکتے ہیں۔

کیش کا استعمال

اگر آپ نے شاپنگ کرنی ہے تو کیش سے ہی کیجیے کیونکہ کریڈٹ کارڈ کے استعمال سے شاپنگ زیادہ کی جاتی ہے جس کے باعث بجٹ آؤٹ ہوجاتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر