Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ اسٹیٹ بینک کا انتہائی اہم اعلان

Now Reading:

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ اسٹیٹ بینک کا انتہائی اہم اعلان
پاکستانیوں

اسٹیٹ بینک نے انتہائی اہم اعلان کرکے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ڈالرز دیکھ کر امپورٹ کا فیصلہ کرتے ہیں، جلد ایل سیز کھول دیں گے۔ 33 ہزار ایل سیز کے کیسز بھی کلیئر کردیئے ہیں۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) میں خطاب کرتے ہوئے گورنر اسیٹیٹ بینک نے کہاکہ ہمیں کاروبار کو سہولت دینی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب ہمیں کچھ اقدامات کرنے پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری امپورٹس کم ہوئی ہیں، 33 ہزار ایل سیز کے کیسز کلیئر کیے ہیں، ایل سی کو جانچنے میں کافی وقت لگتا ہے، ایل سیز جلد کھول دیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ  خوراک، ادویات اور تیل کو ترجیح میں رکھیں، ہم نے ایکسپورٹ کے لیے امپورٹ مال کو ترجیح دی ہے، زرعی شعبے کے لیے امپورٹ میں سہولت پیدا کر رہے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پرانے کرنسی نوٹ کب تک تبدیل کروائے جا سکتے ہیں، اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

ان کا کہنا تھاکہ مزید ڈالرز آتے ہی مزید امپورٹس کو سہولت دینے کا منصوبہ ہے، ڈالرز کو دیکھتے ہوئے ہی امپورٹ کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ اگر امپورٹرز ڈالر کا بندوبست کرتے ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہوگا، ایکسپورٹرز کو اپنے ڈالرز سے امپورٹ کا بندوبست کرنے کی اجازت ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک  نے کہاکہ اگلے ہفتےسے ملک میں ڈالرز آنا شروع ہو جائیں گے، اب زرمبادلہ ذخائر بڑھنا شروع ہوں گے، کچھ مال بلا اجازت امپورٹ کے سبب بھی پورٹ پر پھنسا ہوا ہے، شرح سود کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا۔

جمیل احمد نے یہ بھی کہا کہ بینکس سے کہا ہے کہ فوڈ آئٹمز، فارماسیوٹیکل، میڈیکل امپورٹس کو فرسٹ کیٹیگری میں رکھیں، ہمیں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث اقدامات کرنے پڑے ہیں، امپورٹرز کو سہولتیں دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیٹ بینک نے غیر فعال بینک اکاؤنٹس کو فعال کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنادیا ہے

Advertisement

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران مزید بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو خوراک، ادویات اور تیل کو ترجیحی فہرست میں رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

گورنر اسیٹیٹ بینک نے کہاکہ امپورٹرز اپنے بزنس کے لئے ڈالرز کا خود بندوبست کریں تو مرکزی بینک کو کوئی اعتراض نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر