
گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بُری خبر سنادی
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ڈالرز کو دیکھتے ہوئے ہی امپورٹ کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) میں خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ مزید ڈالرزآتے ہی مزید امپورٹس کو سہولت دینے کا منصوبہ ہے۔
مزید پڑھیں: قرضوں کی ادائیگیاں بروقت کریں گے، گورنر اسٹیٹ بینک
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ زرعی شعبے کے لیے امپورٹ میں سہولت پیدا کر رہے ہیں۔
جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ایل سیز کو جانچنے میں کافی وقت لگتا ہے۔ 33 ہزار ایل سیز کے کیسز کلیئر کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیر خزانہ سے گورنر اسٹیٹ بینک کی ملاقات، معاشی صورتحال پر بات چیت
انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپورٹ سے کاروبار میں بہتری آئے گی۔امپورٹرز کو سہولتیں دی جائیں گی تاکہ کاروبار جاری رکھیں۔ ایکسپورٹ کے لیے امپورٹ مال کو ترجیح دی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بینکوں کو کہا ہے خوراک،ادویات اور تیل کو ترجیح میں رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News