
ای سی سی اجلاس: ججز کی رہائش گاہوں کی مرمت کیلئے فنڈز کی منظوری کا امکان
ای سی سی اجلاس میں ججز کی رہائش گاہوں کی ضروری مرمت کے لیے فنڈز کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس کل ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آدم گیس فیلڈ سے تیل اور گیس کی تلاش کے لیے لیز کی منظوری دی جائے گی اور گدو کے مقام پر عمیر آئل فیلڈ کی ٹیسٹنگ کی درخواست پر توسیع کے لیے غور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ای سی سی اجلاس، ٹریکٹرز کم ڈیوٹی پر درآمد کرنے کی منظوری کا امکان
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں پی ایل ایل اور سوکار کے درمیان معاہدے کا فریم ورک منظور کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈریپ سمری کے تحت 54 نئی ادویات کی قیمتوں کے تعین کی سمری بھی منظور کی جائے گی جبکہ ڈریپ کی تجویز پر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر بھی غور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ای سی سی نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی، وزارت خزانہ
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بندرگاہوں پر موجود گندم کے شپمنٹ کے انسپیکشن کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ ڈویژن کے لیے 3 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی سمری پر سپریم کورٹ عمارت کی ضروری مرمت کے لیے فنڈز کی منظوری کا امکان ہے۔ ججز کی رہائش گاہوں کی ضروری مرمت کے لیے بھی فنڈز کی منظوری کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News