ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے 50 پیسے اضافہ
حکومت نے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 32 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر 35 روپے فی لیٹر کردی۔
مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے منافع کی شرح میں بھی ایک روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے منافع میں اضافہ کرکے کمپنیز کو خوش کیا گیا۔
پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا شرح منافع 5 روپے سے بڑھا کر 6 روپے کردیا گیا۔ پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز کے منافع کی شرح 7 روپے فی لیٹر ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق عوام کے لئے بُری خبر آگئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس نہیں لگایا تاہم ڈیزل پر 2 روپے 50 پیسے ریلیف کے بجائے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
