
ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ
روپے کی قدر میں کمی اور آئی ایم ایف شرائط کو تسلیم کرنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو تیار ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافے سے ملک میں افراط زر کی شرح میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، فنانشل ٹائمز
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر اور روپے کی شرح تبادلہ کی وجہ سے افراط زر 35 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح میں اضافے سے خوراک کی اشیاء کی مہنگائی میں بھی 15 فیصد تک اضافہ ہوجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خوراک کی اشیاء کی مہنگائی 40 فیصد سے زائد ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہوا تھا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 24 روپے 54 پیسے کے اضافے سے 230.89 سے بڑھ کر 255.43 روپے ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News