
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کاسلسلہ جاری ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 5 فیصد کمی ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم فیصلہ
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سربراہ کی جانب سے عالمی معیشت کی سست روی کے بیان اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 2023 میں درپیش معاشی مشکلات اور آئی ایم ایف سربراہ کے بیان کے باعث تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News