Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلون مسک کو کاروبار میں بھاری نقصان، ذاتی دولت میں کمی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

Now Reading:

ایلون مسک کو کاروبار میں بھاری نقصان، ذاتی دولت میں کمی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
ایلون مسک

اسپیس ایکس ، ٹیسلا کے بانی اور ٹوئیٹر کے مالک ایلون مسک کو کاروبار میں بھاری  نقصان کے باعث ذاتی دولت میں کمی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم  ہوگیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے تاریخ میں ذاتی دولت کے سب سے بڑے نقصان کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فوربس کے اندازے کے مطابق ایلون مسک  کی دولت میں نومبر 2021 سے اب تک تقریباً 182  ارب ڈالر کی کمی آچکی ہےجبکہ بعض دیگر ذرائع کا کہنا ہے یہ نقصان حقیقت میں 200 ارب ڈالر کے قریب  ہے۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک کا ایک بار پھر ٹوئٹر میں بڑی تبدیلیاں لانے کا اعلان

اگرچہ درست اعداد و شمار کا پتہ لگانا تقریباً ناممکن ہے، لیکن ایلون مسک کے مجموعی نقصانات 2000 میں جاپانی ٹیک سرمایہ کار ماسایوشی سون کے قائم کردہ 58.6 ارب ڈالر کے ریکارڈ سے کہیں زیادہ ہیں۔

Advertisement

فوربس سے حاصل کردہ اعداد و شمار  کے مطابق 2021 میں ایلون مسک کی مجموعی  دولت 320 ارب ڈالر تھی جو جنوری 2023 میں 138 ارب ڈالر تک گرگئی ہے جس کی بڑی وجہ ٹیسلا کے اسٹاک کی خراب کارکردگی  ہے۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک کا ڈیڑھ ارب ٹوئیٹر اکاؤنٹس بند کرنے کا اعلان

ایلون مسک نے گزشتہ برس سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر 44 ارب ڈالرمیں خریدی تھی جس کے بعد ان کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے شئیرز میں گراوٹ آگئی تھی۔

تاہم شیئرز میں کمی کے باوجود ٹیسلا دنیا کی سب سے بڑی کار کمپنی بنی ہوئی ہے جس کی مارکیٹ ویلیو اس کے قریبی حریف ٹویوٹا سے 100 تقریباً ارب ڈالر زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ اگرچہ ایلون مسک نے دولت میں کمی کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے لیکن وہ اب بھی دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر