
ای سی سی اجلاس، ٹریکٹرز کم ڈیوٹی پر درآمد کرنے کی منظوری کا امکان
ای سی سی اجلاس میں ٹریکٹرز کم ڈیوٹی پر درآمد کرنے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ای سی سی نے روس سے گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی
ذرائع کا کہنا ہے کہا ای سی سی اجلاس میں کسان پیکج کے تحت پانچ سال پرانے ٹریکٹرز کم ڈیوٹی پر درآمد کرنے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کراچی صنعتی اسٹیٹ کی سڑکوں کی مرمت کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ اور رواں مالی سال کے لیے پاور ڈویژن کو 30 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔
مزید پڑھیں: ای سی سی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مارجن میں اضافہ کردیا
ای سی سی اجلاس میں ڈہرکی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ میں 49 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News