
سرکاری آٹا بھی مزید مہنگا
مہنگائی نے شہریوں کی کمر توڑ دی، سرکاری آٹا بھی مزید مہنگا ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک نے لاہور میں آٹے کی تھیلے کی قیمتوں میں اصافے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
ذرائع محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1295 روپے سے بڑھا کر 1600 روپے کا کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: گھی، آٹا، تیل سب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا
اسی طرح 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے سے بڑھ کر 800 روپے کا فروخت کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک نے گندم کی امدادی قیمت 3000 روپے من مقرر کر رکھی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں گندم 5200 روپے من کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: گندم و آٹا بحران؛ پرویزالٰہی نے فلور ملوں کو گندم کا سرکاری کوٹہ دگنا کردیا
واضح رہے کہ حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 50 ارب روپے کی سبسڈی ختم کردی تھی جس کے باعث شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، گھی اور آٹے کے نظرثانی شدہ نرخ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News