وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے آج اچھی خبر دیں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں روڈ سیفٹی کانفرنس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات آن ٹریک ہیں، مذاکرات کے حوالے سے آج اچھی خبر دیں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے آخری دن تفصیلی گفتگو
اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ آج فائنل راؤنڈ چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ملاقات کر رہا ہوں۔ آئی ایم ایف سے میری روز بات ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے 500 ارب روپے کے سیلاب کے اخراجات پر رعایت طلب کی ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے اب تک 450 ارب روپے تک کی رعایت دیے جانے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
