
آئی ایم ایف کا بجلی کی قیمت میں دس روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ
آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے سات روپے سے دس روپے فی یونٹ تک اضافے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آج دوسرا روز تھا۔
آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران توانائی شعبے کا گردشی قرضہ حکومت کے لیے درد سر بن گیا۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان
آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس سیکٹر میں 4100 ارب روپے کا گردشی قرضہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے نظرثانی شدہ سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان طلب کر لیا ۔
بجلی شعبے میں گردشی قرضہ 2500 ارب روپے اور گیس سیکٹر میں 1600 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
آئی ايم ايف کی جانب سے نقصانات کم کرنے کے لیے بجلی پر سبسڈی کم کرنے اور ٹیرف بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر، پاکستان کو شدید مالی بحران کا سامنا
آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی ٹیرف میں ساڑھے سات روپے سے دس روپے فی یونٹ تک اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔
حکومت نے 100 یونٹ کے بجائے 300 یونٹ تک سبسڈی کی تجویز دے دی۔
پاکستان اور آئی ایم ایف توانائی شعبے سے متعلق اتفاق رائے کے لیے مذاکرات جاری رکھیں گے۔ا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News