
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے غیرقانونی سگریٹس کی خریدوفروخت سے ہونے والی 80 ارب روپے کی ٹیکس چوری پر تشویش کا اظہار کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے غیر قانونی سگریٹس کی خرید و فروخت پر وزیر اعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ مان لیا
وزیر اعظم نے غیرقانونی سگریٹس کی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔
ایف بی آر کو تمام سگریٹس مینوفیکچرنگ کمپنیوں پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایف بی آر ان لینڈ ریونیو انٹیلی جینس ٹیمیں غیرقانونی سگریٹس کی فیکٹریوں پر چھاپہ ماریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں غیر قانونی سگریٹ کی تجارت میں خطرناک حد تک اضافہ
ایف بی آر غیرقانونی سگریٹس کے خلاف کارروائی کی ماہانہ رپورٹ وزیر اعظم کو جمع کرائے گا۔ غیرقانونی سگریٹس کے خلاف کارروائی کی رپورٹ آئی ایم ایف کو بھی بھیجی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دو درجن سے زائد سگریٹس مینوفیکچرنگ کمپنیاں تاحال ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News