آئی ایم ایف کی سخت شرائط، حکومت نے ہوشربا مہنگائی کرنے کی حامی بھرلی
آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر حکومت نے ملک میں ہوشربا مہنگائی کرنے کی حامی بھرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایماء پر بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا 2 پاور پلانٹس اور اسٹیل ملز کی فوری نجکاری کا مطالبہ
وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کی اصولی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کے نرخوں میں 4 سے 10 روپے فی یونٹ تک اضافہ متوقع ہے۔
وفاقی حکومت گیس ٹیرف بڑھانے پر بھی رضامند ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ مختلف اشیاء پر جی ایس ٹی 17 فیصد اور فلڈ لیوی بھی عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی کردی
آئی ایم ایف سے پالیسی سطح کے مذاکرات کا آخری دور جمعرات تک جاری رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت مذاکرات کے دوران یا خاتمے پر آئی ایم ایف مطالبات پر عمل درآمد کا آغاز کر سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سخت مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹ رہا، اس لیے سخت شرائط پر عمل کرنا ہی آخری حل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
