
گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے سب کو سبسڈی نہیں دی جا سکتی، ڈاکٹر عائشہ غوث
وزیرمملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے سب کو سبسڈی نہیں دی جا سکتی۔
اسلام آباد میں وزیرمملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرط پر امیر طبقے کے لیے بجلی کی سبسڈی ختم کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
ڈاکٹر عائشہ غوث کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار مہنگی ہے، سستی بجلی فراہم کرنا ملک برداشت نہیں کر سکتا۔ گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے سب کو سبسڈی نہیں دی جا سکتی۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا بجلی کی قیمت میں دس روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ
انہوں نے مزید کہا کہ امیر طبقے کے لیے اب بجلی پر سبسڈی نہیں دی جائے گی۔ حکومت کو ملک کی ترقی اور غریب آدمی کے لیے سوچنا ہے۔
وزیرمملکت برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں سبسڈی صرف غریب آدمی کے لیے ہو گی۔ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے پلان آئی ایم ایف سے شیئر کیا ہے۔ وزارت توانائی اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات آج بھی ہوں گے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ریفامز سمیت دیگر شرائط بھی ہیں، معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف وفد سے شرائط پر نرمی کے لیے بھی بات کی ہے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے میڈیم ٹرم فریم ورک پر بھی بات ہو گی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں اچھے نتائج کی امید نظر آ رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News