
شہریوں کیلئے بری خبر، بجلی پیک آورز کے دورانیے میں اضافہ
بجلی صارفین کے لیے بری خبر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کمپنیوں نے صارفین سے 17 ارب 19 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان
بجلی کمپنیوں نے رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی جس پر نیپرا اتھارٹی آج سماعت کرے گی۔
لیسکو نے 6 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ اور گیپکو نے 6 ارب 56 کروڑ 60 لاکھ روپے وصولی کی اجازت مانگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین سے 76 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری
فیسکو نے 4 ارب 47 کروڑ 90 لاکھ، میپکو نے 2 ارب 40 کروڑ 70 لاکھ اور آئیسکو نے ایک ارب 32 کروڑ 20 لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی ہے۔
نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد وصولیوں سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News