
آئی ایم ایف کا 2 پاور پلانٹس اور اسٹیل ملز کی فوری نجکاری کا مطالبہ
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے 2 پاور پلانٹس کی فوری نجکاری کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے مطالبہ کیا ہے کہ جون تک حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کی جائے۔
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ نجکاری کمیشن حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی فوری نجکاری کا پلان دے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی کردی
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کی نجکاری کا پلان کل تک آئی ایم ایف کے ساتھ فائنل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کی نجکاری میں تاخیر پر آئی ایم ایف وفد مذاکرات میں تشویش ظاہر کی تھی۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا بجلی کی قیمت میں دس روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ
ذرائع وزارت خزانہ کا مزید کہنا کہ آئی ایم ایف وفد نے اسٹیل ملز کی بھی فوری نجکاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں معاشی ٹیم کے ساتھ مزید سخت مذاکرات ہوں گے۔ آرڈیننس میں ٹیکس اقدامات کا فیصلہ بھی کل تک ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News