 
                                                      گاڑی کے شوقین افراد کیلئے انتہائی بری خبر آگئی
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف کار ساز کمپنی ہنڈا کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کمپنی نے پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے پلانٹ وقتی طور پر بند کرنے کا اعلامیہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھجوا دیا ہے۔
اعلامیے میں کہا ہے کہ درآمدی مال کی کلئیرنس اور سپلائی چین متاثر ہونے سے پیداوار جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے انتظامیہ نے عارضی بندش کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ اعلامیے میں کہا ہے کہ پیداواری پلانٹ 9 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیںگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 