پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن کا انتہائی اہم بیان آگیا
پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن کا انتہائی اہم بیان آگیا ہے۔
حال ہی میں پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ ملک میں اوسطاً 21 دن کے پیٹرول اور 36 دنوں کے ڈیزل کا اسٹاک موجود ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں 4لاکھ 17ہزار میٹرک ٹن پیٹرول موجود ہے اور ڈیزل کے 5لاکھ ٹن سے زائد کا اسٹاک ہے، جبکہ فیول سپلائی چین میں خلل یا رکاوٹ کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہیں۔
دوسری جانب وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس سے تیل کی خریداری کیلئے معاملات جلد طے پا جائیں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ٹرانسپورٹیشن اور شپمنٹ پر بات ہو رہی ہے کیوں کہ ان کے ذخائر دور ہیں، روس سے تیل خریدنے کا پہلا آرڈر اپریل میں دیا جائے گا، جس کے بعد تسلسل سے سستا تیل ملتا رہے گا۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کیلئے کھانا بنانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس میں صبح 6 سے 9 تک، دوپہر 12 سے 2 تک اور شام 6 سے رات 9 تک گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
