Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان المبارک سے قبل گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Now Reading:

رمضان المبارک سے قبل گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
گھی

رمضان المبارک سے قبل گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اتحادی حکومت نے پہلے ہی مہنگائی سے ستائی عوام  کے لیے رمضان المبارک سے قبل گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت  کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم پیکج کے تحت گھی فی کلو 115 روپے مہنگا کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گھی، آٹا، تیل سب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والا گھی 375  روپے سے بڑھا کر 490 روپے فی کلو کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پیکچ کے تحت گھی کی قیمت میں دو ماہ میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

اس سے قبل یکم جنوری 2023 کو گھی کی قیمت میں فی کلو 75 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ حالیہ دو ماہ میں وزیر اعظم پیکچ کے تحت گھی مجموعی طور پر 190 روپے مہنگا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرط، بجلی صارفین سے سالانہ 335 ارب سرچارج لینے کا فیصلہ

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مستحقین گھی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

بی آئی ایس پی کے مستحقین کے لیے گھی کی فی کلو قیمت 300 روپے برقرار رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر