
نیپرا نے این ٹی ڈی سی کی کارکردگی کو ناقص قرار دے دیا
نیشنل الیکٹرک پاور سپلائی ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کارکردگی کو ناقص قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے این ٹی ڈی سی اورکے الیکٹرک کی کارکردگی جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی۔
نیپرا کی رپورٹ میں این ٹی ڈی سی کی کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ این ٹی ڈی سی نے بلیک آؤٹ سے بچنے کے اقدامات نہیں کیے۔ سسٹم وولٹیج کی خلاف ورزیوں کا شکار ہے جبکہ ترسیلی سسٹم میں فریکوئنسی کے مسائل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تین سال کے دوران پانچواں بڑا بریک ڈاؤن، نیپرا کا سخت نوٹس
نیپرا رپورٹ میں کہا گیا کہ نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے اقدامات نہیں کیے۔ این ٹی ڈی سی سسٹم کی خرابیوں کو دور کرنے میں وقت زیادہ لیتی رہی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کمپنی نے نئے پاور پلانٹس سے بجلی ترسیل کے بروقت اقدامات نہیں کیے۔ سست روی سے تھر سمیت دیگر مقامات سے سستی بجلی کی فراہمی میں تاخیر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی
نیپرا رپورٹ میں کہا گیا کہ ترسیلی نظام کی بہتری میں تاخیر سے کیپسٹی پیمنٹس بڑھیں اور ناقص ترسیلی نظام سے سستے پاور پلانٹس کی بجلی لوڈ سینٹر تک نہ پہنچائی جا سکی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ این ٹی ڈی سی کے بجلی ترسیل کے 11 ترجیحی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News