Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی کا مطالبہ

Now Reading:

آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی کا مطالبہ
پیٹرولیم مصنوعات

آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی ایڈوائزری  کونسل نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے  پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس ضمن میں آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

خط میں شرح سود میں اضافے اور قیمتوں کے تعین کے مروجہ طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کہا گیا کہ  شرح مبادلہ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے موجودہ طریقہ کار سے کمپنیز کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

Advertisement

آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے شفاف طریقہ کار وضع کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ طریقہ کار جاری رکھنے سے سپلائی چین میں خلل پیدا ہو سکتا ہے، حکومت فوری طور پر موجودہ شرح مبادلہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں پر نظر ثانی کرے۔

خط میں موقف اپنایا گیا کہ منظور شدہ ایل سیز کھولنے کی لاگت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی مد میں حالیہ مہینوں میں تقریباً 35 ارب روپے کے مجموعی نقصانات ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ

آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے خط میں مزید کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے اتنی ہی مقدار میں ڈیزل در آمد کرنے کے لیے 90 فیصد زیادہ اخراجات کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر