ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کیخلاف ہڑتال، کئی شہروں میں کاروبار بند
ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 4.32 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے جسے کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 31.55 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
جولائی تا فروری مہنگائی کی شرح 26.19 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہروں میں مہنگائی کی شرح میں 4.54 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 4.01 فیصد کا اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
