عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دوہفتےکی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن کا انتہائی اہم بیان آگیا
برینٹ آئل کی قیمت 1.07 ڈالر کی کمی کے بعد 81.59 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت 94 سینٹس کی کمی کے بعد 75.72 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے تیل کی خریداری کے لیے معاملات جلد طے پا جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق انتہائی اہم خبر
انہوں نے کہا تھا کہ ٹرانسپورٹیشن اور شپمنٹ پر بات ہو رہی ہے کیوں کہ روسی ذخائر دور ہیں۔روس سے تیل خریدنے کا پہلا آرڈر اپریل میں دیا جائے گا، جس کے بعد تسلسل سے سستا تیل ملتا رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
