چیئرمین آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کا فیصلہ خوش آئند ہے لیکن اس سے صارفین کو کئی فائدہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہونے سے پہلے ڈالر 205 روپے تھا جبکہ اب 290 سے تجاوز کرچکا ہے۔
چیئرمین آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے انڈسٹری کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیمتیں بڑھنے کے باعث اب 660 سی سی گاڑیاں بھی لوگوں کے بس سے باہر ہوگئی ہیں۔
دوسری جانب اس حوالے سے ہونڈا کمپنی کے مینیجر سیلز زاہد خان کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتیں کم نہیں کیں، آئندہ کچھ دنوں میں گاڑیوں کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تمام ریٹ لِسٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں کی نئی فہرست جاری کرکے صارفین کو گمراہ کیا جارہا ہے۔
زاہد خان نے کہا کہ پاکستان میں گاڑیوں کی انڈسٹری پہلے ہی تنزلی کا شکار ہے، ایسی افواہوں سے مارکیٹ بھی متاثر ہورہی ہے۔ موجودہ صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے امکانات نظر نہیں آرہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
