Advertisement
Advertisement
Advertisement

سستے پیٹرول سے متعلق عوام کیلئے بڑی خبر

Now Reading:

سستے پیٹرول سے متعلق عوام کیلئے بڑی خبر
پیٹرول

وہی ہوا جس کا ڈر تھا؛ پیٹرول سے متعلق پریشان کن خبر

سستے پیٹرول سے متعلق عوام کیلئے بڑی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے پیٹرول کا جہاز رواں ہفتے عمان پہنچے گا جہاں سے ایک لاکھ ٹن پیٹرول چھوٹے جہازوں کے ذریعے پاکستان پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 4 لاکھ بیرل کی صلاحیت کی حامل نئی ریفائنری لگائیں گے، بڑی آئل ریفائنریز کو 20 سال تک انکم ٹیکس چھوٹ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی تیل جون کے پہلے یا دوسرے ہفتے پاکستان پہنچ جائے گا، پاکستان کے سمندر میں بڑا جہاز نہیں آسکتا، ہماری کسی بندرہ گاہ پر 50 ہزار ٹن سے بڑا جہاز لنگر انداز نہیں ہوسکتا، اسی لئے عمان سے چھوٹے جہازوں کے ذریعے تیل یہاں منتقل کیا جائے گا، روسی تیل کی درآمد سے مارکیٹ پر فرق پڑے گا۔

مصدق ملک نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ تیار پیٹرول و ڈیزل پر 18 سے 20 ڈالر پریمیم کی ادائیگی ہے، خام تیل کے کارگو پر ایک سے ڈیڑھ ڈالر پریمیم آتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ملک میں 4 لاکھ بیرل کی صلاحیت کی حامل نئی ریفائنری لگائیں گے، نئی ریفائنریز نہ لگیں تو 9 سال بعد سالانہ 22 ملین بیرل تیل منگوانا پڑے گا، پاکستان کی سالانہ ضرورت 20 ملین ٹن ہے، 9 ملین ٹن مقامی پیداوار ہے۔

وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ ریفائنریز جہاں ہوں گی اسے اسپیشل اکنامکس زون قرار دیا جائے گا، نئی اور جدید ٹیکنالوجیز والی ریفائنریز 5 سال میں مکمل کرنا ہوں گی، 3 لاکھ بیرل والی نئی ریفائنریز کیلئے ساڑھے 7 فیصد کسٹم ڈیوٹی ہوگی، پیٹرول اور ڈیزل پر 25 سال کیلئے ساڑھے 7 فیصد کسٹم ڈیوٹی دیں گے، 20 سال تک بڑی ریفائنزیز کو انکم ٹیکس چھوٹ دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر