
وہی ہوا جس کا ڈر تھا؛ پیٹرول سے متعلق پریشان کن خبر
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق پریشان کن خبر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ پیٹرول کی قیمت جو 282 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور اس وقت 272 روپے فی لیٹر ہے، تو کیا روسی تیل کے پاکستان پہنچنے کے بعد اس میں 100 روپے کی کمی کی جائے گی؟
جس پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 100 روپے تک کا اتنا زیادہ فرق تو نہیں پڑے گا لیکن قیمت ضرور کم ہوگی اگر روسی تیل کی خاطر خواہ مقدار پاکستان آئے گی، ابھی ابتدا میں تھوڑی مقدار پاکستان آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھ ماہ یا سال کے بعد جب روس سے تیل کی زیادہ مقدار آئے گی تو یقیناً اس سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے تیل کے معاہدے پر بات چیت جاری تھی تاہم معاہدہ اپریل میں طے پایا۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روسی تیل کی پہلی کھیپ مئی کے آخر میں کراچی آنے کے امکانات ہیں، اگر پہلی کھیپ آسانی سے ملک میں آگئی تو پاکستان 100,000 بیرل یومیہ روسی خام تیل درآمد کرنے کی کوشش کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News